ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مولاناسراج ہاشمی نے قومی یکجہتی کانفرنس کوکامیاب بنانے کی پرزوراپیل کی،جمعیۃ کے ذمہ داران نے مختلف حلقوں کادورہ کیا 

مولاناسراج ہاشمی نے قومی یکجہتی کانفرنس کوکامیاب بنانے کی پرزوراپیل کی،جمعیۃ کے ذمہ داران نے مختلف حلقوں کادورہ کیا 

Sun, 23 Oct 2016 19:12:29  SO Admin   S.O. News Service

پرتاپ گڑھ23اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کوبرطانوی سامراج سے آزادی دلانے میں علمائے کرام اورمسلمانوں کی جوقربانیاں ہیں ،انہیں فراموش نہیں کیاجاسکتا۔جنگ آزادی میں جمیعۃ علمائے ہندکی قربانیاں اظہرمن الشمس ہیں۔ملک کی تعمیرمیں مسلمانوں نے جوکرداراداکیا،وہ ہندوستانی تاریخ کامستقل باب ہے۔ان خیالات کااظہارمولاناعبدالرشیداستاذدارالعلوم فاروقیہ پرتاپ گڑھ نے کیا۔وہ آج قومی یکجہتی کانفرنس کی تیاریوں سے متعلق لکھنو،وارنسی شاہراہ عام پرواقع عیدگاہ اسلام گنج میں ایک جم غفیرکوخطاب فرمارہے تھے۔انہوں نے شریعت میں مداخلت کی کوششوں کوغیرآئینی قراردیتے ہوئے بی جے پی کے اقدام کی تنقیدکی۔دیگرذمہ داروں میں مولانامقبول قاسمی ناظم تعلیمات جامعہ اسلامیہ سلطان پورنے بھی عیدگاہ اسلام گنج میں خطاب فرمایااورکانفرنس کے مقاصدپرتفصیل سے روشنی ڈالی ۔اس کے علاوہ جمعیۃ علماء کے ضلعی جنرل سکریٹری مولاناسراج ہاشمی نے جماعت اسلامی کے علاقائی امیرڈاکٹرکمال الدین خاں کوکانفرنس میں شرکت کی خصوصی دعوت دی۔انہوں نے اس اقدام کی پذیرائی کرتے ہوئے کانفرنس کے انعقادکووقت کااہم تقاضہ بتایااورشرکت کاتیقن دلایا۔مولاناسراج ہاشمی نے مارڈن اسکول گبھڑیاکے منیجرعبدالستاراوردیگراسکولس کے ذمہ داران سے بھی ملاقات کرکے شرکت کیلئے مدعوکیا۔مولانانے جمیعۃ اہل حدیث کے ذمہ داران غفران اللہ قمراورنسیم علوی سے بھی ملاقات کی اورکانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔مولاناسراج ہاشمی نے ڈاکٹروں کی تنظیم کے معتمداعلیٰ ڈاکٹرراجیوشریواستوبھی شرکت کی درخواست کی۔مولاناہاشمی نے کانفرنس کی تیاریوں کی سرگرمیوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ ایک نمائندہ وفد لمبھوااسمبلی حلقہ کے تحت واقع مواضعات کادورہ مولانامحمدصالح قاسمی کی سربراہی میں کرے گا۔اوربلاتفریق مسلک ومذہب ایک بڑی تعدادکی کانفرنس میں شرکت کی امیدہے۔نیزجمیعۃ علماء کے دوسرے کارکنان عوامی رابطے کی تحریک میں منہمک ہیں۔مولاناہاشمی نے ملک کے موجودہ ماحول کے تناظرمیں کہاکہ یوپی الیکشن کے تناظرمیں مودی حکومت یکساں سول کوڈکاشوشہ چھوڑکراپنی ناکامیوں پرپردہ ڈالناچاہتی ہے۔طلاق ثلاثہ اورتعددازدواج جیسے معاملات اٹھاکروہ مسلمانوں کوجہاں توڑنے کی کوشش میں ہے وہیں مذہبی آزادی کوہاتھ لگارہی ہے جسے مسلمان قطعی برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ جب کہ مسلمانوں میں افتراق کی کوشش کی جارہی ہے،جمیعۃ علمائے ہندکی قومی یکجہتی کانفرنس جس میں مختلف مسلک ومذہب کے راہنماموجودہوں گے،انشاء اللہ ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔انہوں نے واضح کیاکہ ملک کی آزادی میں سب سے اہم کردارمسلمانوں کاہے،آج ان کی ہی حب الوطنی پرانگلی اٹھائی جارہی ہے۔علاوہ ازیں مولاناعبدالرحمٰن نائب صدرجمیعۃ علمائے سلطان پورنے نجہ جامع مسجداجھوئی میں اپنے خطاب کے دوران کہاکہ وطن کی آزادی مسلمانوں کی رہین منت ہے۔آج بھی جب ہرطرف فرقہ وارانہ کشیدگی کاماحول پیداکرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،جمیعۃ علمائے ہندنے قومی یکجہتی کانفرنس کے انعقادکے ذریعہ بھائی چارگی،اخوت اورمذہبی رواداری کی ماحول سازی کی ایک اہم کوشش کی ہے۔اس اہم کانفرنس میں جمیعۃ علمائے ہندکے صدرمولاناسیدارشدمدنی،مولانااشہدرشیدی صدرجمعیۃ علماء یوپی،مولاناتوقیررضاخاں صدراتحادملت کونسل بریلی،مولاناحلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمیعۃ علماء مہاراشٹر،آچاریہ وشمبھرناتھ مشراجی مہنت سکنٹ موچن مندربنارس خطاب کریں گے۔ 


Share: